drayabad barabanki
اترپردیش سرکارکے دربار میں عوام کی درخواست
اترپردیش سرکار یہ خواب دیکھ رہی ہے کہ وہ ایک سینڑرل
گورمنٹ بن جائے گی یہ ایک خواب کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
جب سرکار ایک چھوٹے سے پردیش کو خوشحال نہیں رکھ پارہی ہے
تو وہ پورے ملک کو کیسے خوش رکھے گی۔
شاید وہ یہ سوچتی ہے کہ عوام اتنی بے وقوف ہے کہ اسکو ایک
لیپ ٹاپ دے دو اور بے روزگاری بھتہ دے دو بس عوام خوش اور ہمیں وہ ووٹ دے
دےگی۔ایسا اترپردیش میں تو ممکن ہے کہ جھوٹے وعدے کرو اور دو چار لوگوں کو خوش
کردو بس سرکار بن گئی اور عوام کی پریشانیوں کو بھول جاؤ۔
کسقدر حماقت کی بات ہے،جو چیز بھت اہم اسکو سرکار سب سے
پیچھے رکھ رہی ہے،طبی سھولیات، بجلی کی مشکلات،ملازمتوں میں سب کو مناسب
نمائندگی،کسانوں کے لئے راحت وآرام،اور اچھی فصل کے لئے تمام لوازمات،ابتدائی اور
اعلی تعلیم کے لئے غریب وامیر ہر طبقہ کی لئے مناسب سہولیات،مقدمات کے فیصلے کے
لئے جلد فیصل کرنے والی عدالتیں،عوامی ترقی کے لئے فیکٹریاں اور انکے کئے مناسب
نظم،امن وامان کے لئے قابل انتظامیہ جوامن کو قائم کرنے اور اپنی ڈیوٹی نبھانے کے
لئے ہمہ وقت تیار،اور نیتاؤں کی چاپلوسی کے بجائے عوام کے لئے ہمدردہو
افسوس کہ سرکار ان اہم منصبوں کو چھوڑ کر غیر اہم کاموں میں
مشغول ہے۔
جس حکومت میں لوگوں پر ناانصافی ہورہی ہو،کسان پریشان
ہوں،مزدور بھوکے مر رہے ہوں ایسی سرکار کیا کرے گی جب وہ پورے ملک کی کمان تھامے
گی۔
ایسی سرکار جہاں مظلوموں پر بے انتہا ظلم ہوں اور ان مظلوموں
کی پکار سننے والا کوئی نہ ہو ایسی سرکار کیا کرے گی۔
جس سرکار کی انتظامیہ نکمی اور چاپلوس اور عوام سے نفرت
کرنے والی ہو،اور جس کے ممبران عوام کی گاڑھی کمائی پر کنڈلی مارے بیٹھے ہوں اور
غریبوں کو ڈستے ہوں ایسی سرکار کیا کرے گی۔
ہم سرکار سے کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ ملک کی لگام
تھامنا چاہتے ہیں تو اوپر ذکر کئے گئے تمام کاموں کی طرف اپنی پوری توجہ دیں، اور
جو بھی توجہ دے گا وہ آگے آئے گا چاہے وہ کوئی بھی ہوہم اسکے ساتھ ہیں۔
Comments
Post a Comment